ہم اپنے شیعہ بھائیوں کو مومن جانتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں: الازھر کے سینئر مفتی
الازھر کے سینئر استاد اور مفتی شیخ احمد کریمہ نے یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
تاریخ انتشار : 9/11/2016
زمان انتشار : 17:42:00

ہم اپنے شیعہ بھائیوں کو مومن جانتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں: الازھر کے سینئر مفتی

 

الازھر کے سینئر استاد اور مفتی شیخ احمد کریمہ نے یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ احمد کریمہ نے کہا ہے کہ گروزنی میں جو کانفرنس ہوئی تھی اس کا مقصد اھل سنت کا مفہوم واضح کرنا تھا جو وہابیوں نے ہائی جیک کر رکھا تھا- انہوں نے کہا کہ الازھر میں وسیع علمی سرگرمیوں کے پیش نظر، الازھر کسی کی تکفیر کرنا نہیں چاہتا اور ہم اپنے شیعہ امامی اور زیدی مسلک کے بھائیوں کو مومن جانتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہابیت ایک گمراہ فرقہ ہے اور اگر دنیا دہشت گردی کی بیخ کنی کرنا چاہتی ہے تو اسے وہابیت کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ وہابیت ہی تمام فتنوں کی جڑ ہے۔

 

شیخ کریمہ نے کہاکہ وہابیوں نے مرکزی ایشیا میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دینا شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہابیوں نے مرکزی ایشیا میں بعض مدرسے قائم کئے ہیں جہاں وہ انتہا پسندی اور تکفیری نظریات کی ترویج کر رہے ہیں۔ الازھر کے اس ممتاز استاد نے کہا کہ مصری قوم کی اھل بیت سے محبت کی بناء پر سلفی عناصر غصے میں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے امریکی آقاؤں کی مدح و ثنا شروع کردی ہے۔

 

نظریه ارسال