وہابیت کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں: آیت اللہ سید احمد میرعمادی
ایران کے صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ نے وہابیت کو امت مسلمہ کے لیے ایک مصیبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھوٹے گروہ کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہیں۔
تاریخ انتشار : 9/19/2016
زمان انتشار : 21:42:00

وہابیت کے ہاتھ مسلمانوں کےخون سے رنگین ہیں: آیت اللہ سید احمد میرعمادی

 

ایران کے صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ نے وہابیت کو امت مسلمہ کے لیے ایک مصیبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھوٹے گروہ کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

 

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد میر عمادی نے ١۵ستمبر کو خرم آباد میں حج و زیارت آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس وقت تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کرکے حکومت آل سعود مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کررہی ہے۔

انہوں نے وہابیت کو اسلام کی اصلی مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس گمراہ اور منحرف فرقے سے آگاہ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ میر عمادی نے مزید کہا ہے کہ اس گمراہ فرقے کے خلاف جنگ کے لیے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد، کتابوں کی اشاعت اور سیمیناروں کا انعقاد ایک بہت بڑا کارنامہ شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے خطے میں تکفیری مظالم سے آل سعود کی حمایتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعمار کے آلہ کار کے عنوان سے آل سعود امریکی اسلام کی ترویج کے درپے ہے۔

صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ نےمزید کہا ہےکہ آل سعود اور وہابیت کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہیں۔

انہوں نے سانحہ منیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سانحہ آل سعود کی نااہلی کا نتیجہ اور آل سعود کے نالائق اور نااہل حکمرانوں کے مظالم کا ایک گوشہ تھا۔

آیت اللہ میر عمادی نےمزید کہا ہے کہ خانہ کعبہ کی زیارت کے لیے گئے ہوئے کچھ مسلمانوں کی شہادت ایک دردناک اور تلخ واقعہ تھا کہ جو مسلمانوں کے ذہنوں سے صاف نہیں ہوگا۔

نظریه ارسال